• news

 صنعتی یونٹ میں محنت کش نوجوان کا مشین میں ہاتھ کٹ گیا ،ہسپتال منتقل 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بھکھی کے علاقہ کھاریانوالہ کے قریب فیصل آباد روڈ پر واقع ایک صنعتی یونٹ میں کام کرنے والے نوجوان کا اچانک ہاتھ مشین میں آکر کٹ گیا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر نوجوان مزدور علی رضا نے انکشاف کیا کہ وہ مشین کے قریب کھڑا تھا کہ سپر وائزر نے اسے بتائے بغیر اچانک مشین کا سوئچ آن کردیا جس سے اس کا دائیاں ہاتھ کٹ گیا اس پر سپروائز ر محمد امین اسکی مدد کرنے کی بجائے الٹا اسے ڈانٹ ڈپٹ کرنے لگ گیا جبکہ صنعتی یونٹ کے مالک شیخ منیر احمد نے بھی سپروائزر کی باتوں میں آکر متاثرہ مزدور سے اظہار ہمدردی کرنے کی بجائے اسے فیکٹری سے نکال دیا۔ زخمی مزدور علی رضا نے محسن علی، محمد رمضان، احسان علی، محبوب علی، رحمان علی، مقصود احمد اور شاہنواز وغیرہ کے ہمراہ پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے صنعتی یونٹ کے مالکان اور سپر وائزر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ فوری نوٹس لیں اور فیکٹری مالکان و انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے ہماری داد رسی یقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن