• news

  صفدرآباد:جماعت اسلامی کے رہنماارشاد گجر نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا


صفدرآباد (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی143حافظ ارشاد گجر نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔جنرل سیکرٹری جے آئی سٹی صفدرآباد سلمان فارسی کے گھر کارنرمیٹنگ میں اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP143حافظ ارشاد گجر نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ رانا ممتاز احمد خاں کے ہمراہ صفدرآباد میں جنرل سیکرٹری سٹی صفدرآباد سلمان فارسی کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ میں اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر امیر زون میاں امتیاز احمد ،امیر سٹی ملک اعظم ،صدر حاجی یونس آزاد ،ملک علی بھی موجود تھے ۔  

ای پیپر-دی نیشن