بھوئے آصل:گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین میں سالانہ کھیلوں کا انعقاد
بھوئے آصل (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ کھیلوں کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ کھیلوں کا انعقاد ہوا جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر تھے۔ کالج پرنسپل مسز سمیرا نبی احمد نے کہا کہ آج کی یہ بچیاں تعلیم کے بعد صحت مند معاشرے کے لیے مفید شہری ثابت ہونگی۔