مریم نواز مسلسل عدلیہ پر حملے کررہی ہے:میاں منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و حلقہ پی پی 139 کے امیدوار میاں منور اقبال نے کہاہے کہ ملک کوعمران کی قیادت سے ہی ایماندار قیادت میسر آسکتی ہے مریم نواز مسلسل عدلیہ پر حملے کررہی ہے جبکہ انکی تاریخ عدلیہ کے حوالہ سے بڑی سیاہ ہے انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی اور حکمرانوںکو اکٹھا کرکے باہر پھینکنے کیلئے میدان عمل میں آچکے ہیںمریم نواز عمران خان پر الزام تراشی سے قبل اپنی حکومت کا عوام کو حساب دیںاس وقت حکمرانوں پر عمران خان کا خوف اور عوامی مقبولیت طاری ہوجانے کے باعث انکی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اب ان کا سیاسی مستقبل بڑا مخدوش اور تاریک نظر آرہا ہے جیل بھرو تحریک جیب بھرنے والوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ منصور آباد، رحمن پورہ ،صدیقیہ کالانی میں پارٹی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔