تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار قابل تحسین : لاریب اسلم
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے باہمی اشتراک سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ پڑھے لکھے پنجاب کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا آج کے ہونہار کل کے معمار ہیںاور انہوں نے کل کو پاک وطن کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سمارٹ برین سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک نصیر الدین ، ملک ظہیر الدین ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھوایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی محمد ایوب،ایڈمن آفیسر توحید کسانہ ،ڈائریکٹر ادارہ ملک حامد ظہیر، تاجررہنما ملک محمدیاور،سینئر صحافی شہباز خان،صفدرشاہین،محمداسلام غازی، محمداسلام غازی ، طارق جنید ، ملک محمدطارق سمیت دیگربھی موجودتھے۔