شیخوپورہ تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ بن چکا : وقاص سرور رامے
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری وقاص سرور رامے نے کہا ہے کہ شیخوپورہ تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ بن چکا ہے حلقہ پی پی 140 کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میںمہنگائی کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی میں ہزاروں پارٹی کارکنان،شہریوں کی شرکت نے واضح کردیا ہے کہ عوام پی ڈ ی ایم کی موجودہ پالیسیوں سے بالکل عدم اعتماد کااظہا ر کرتے ہیں اور عمران خان انکے ساتھیوںکیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیںکیونکہ عمران خان کا ویژن خالصتاً پاکستان کی خودمختاری ،عوامی فلاح وبہبود کے علاوہ گراس روٹ لیول پر عوامی خوشحالی ہے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے عمران خان کی کال پر جو ریلی نکالی اس سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ حلقہ پی پی 140 سے انشاء اللہ تحریک انصاف واضح اور بھرپور اکثریت سے کامیاب ہوگی جبکہ دوسری طرف ہم حلقہ کے عوام کے شکر گزار بھی ہیں کہ وہ عمران خان کے سپاہی میا ں علی بشیر ایڈووکیٹ پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔