• news

  ن لیگ کھوکھلے دعوؤں ، جعلی نعروں پر یقین نہیں رکھتی:  ملک یوسف


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوسابق ممبر میونسپل کمیٹی حاجی ملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کھوکھلے دعوؤں اور جعلی نعروں پر یقین نہیں رکھتی (ن) لیگ نے عملی کام کرکے خدمت کی سیاست کی روایات کو مضبوط بنایا ہے اورالحمد اللہ خدمت کی سیاست بلا تفریق ہمارا منشور ہے اپنے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام کیے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیںملتی سیاسی طور پر جو پروپیگنڈے کا رجحان پیدا کیا جارہا ہے اس میں بھی شکست سیاسی مخالفین کا مقدربنے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے ملک ندیم یوسف ڈالو، ملک عابد ،ملک حمزہ ندیم، ملک عمیص عابد کے ہمراہ  صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کی تیاری بڑے جو ش وخروش سے شروع کردی ہے اور جب الیکشن کا اعلان ہو گا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن