قانون کے رکھوالے آئین کیساتھ کھلواڑ کررہے ہیں: کاشف معراج
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ کے سابق مشیر وحلقہ پی پی140 کے امیدوار چودھری کاشف معراج گجر نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی کا واہ ویلا کرنیوالے ہی آئین وقانون سے منحرف ہوکر اس سے کھلواڑ کررہے ہیںصدر پاکستان عارف علوی نے تک الیکشن تاریخ دی جب الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بن کر آئین کو سبوتاژ کررہی تھی جب الیکشن کمیشن کو کہاجائے کہ وہ ’’منشی ‘‘ کا کردارادا کررہی ہے تو غصہ آجاتا ہے لیکن دوسری طرف جو حکم ملتا ہے اس پر عمل کرکے پوری قوم کے جذبات سے کھلواڑ کیا جاتا ہے مریم نواز ،مریم اورنگزیب سمیت تمام وزراء اور مشیران عمران خان ،عمران خان کی گردان کرتے نہیں تھک رہے جبکہ انہیں چاہیے کہ قوم کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںمگر وہ تحریک انصاف کو ہدف تنقید بناکر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی پالیسی پر کام کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔