• news

قصور:پتوکی میں دوہرے قتل کیس  میں پیش رفت،ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر پتوکی میں دوہرے قتل کیس (سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو) میں اہم پیش رفت،ملزم فیصل کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر پتوکی میں دوہرے قتل کیس (سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو) میں اہم پیش رفت،پتوکی میں دو روز قبل دوہرے قتل کیس کی وائرل ویڈیو میں اہم پیش رفت۔ پولیس نے 48 گھنٹوں میں نامزد ایف آئی آر ملزم فضیل کو حراست میں لے لیا۔ ملزم فضیل وائرل ویڈیو میں رائفل کیساتھ تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے پولیس نے قبل ازیں کیس میں 5 ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا تھا۔ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن