قومی کرکٹر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔انہوںنے ٹوئٹ کرکے مداحوں کو بیٹی کی ولادت کی خبر دی ہے۔ بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان میں ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے۔ مداحوں کی جانب سے قومی کرکٹر کو بیٹی کی ولادت پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔