عماد وسیم نے اچانک لمبے بال کٹوا لیے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اچانک اپنے لمبے بال کٹوا لیے۔عماد وسیم کے نئے ہیئر سٹائل کی ویڈیو کراچی کنگز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔مداح سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے نئے لْک کو بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پرانے ہیئر سٹائل میں زیادہ اچھے لگ رہے تھے۔