• news

فخر زمان نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی چھکے لگانے کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔فخر زمان نے پشاور زلمی کے خلاف 10 چھکے لگائے۔ فخر زمان کے مجموعی پی ایس ایل چھکوں کی تعداد 89 ہوگئی۔کامران اکمل نے 74 اننگز میں 89 چھکے لگائے جبکہ فخر 67 اننگز میں ان کے برابر آگئے۔آصف علی نے پی ایس ایل میں 60 اننگز میں 86 چھکے لگائے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن