ڈیوڈ ملر نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر ترجیح دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے بیٹر ڈیوڈ ملر نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے بھارت کے بیٹر ویرات کوہلی پر ترجیح دیدی ۔انہوں نے ناصرف بابر اعظم کے شاٹ کی تعریف کی بلکہ اس کو بھارت کے بیٹر ویرات کوہلی پر بھی ترجیح دی۔ڈیوڈ ملر سے ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کے کور ڈرائیو شاٹ کا انتخاب کرنے کیلئے کہا گیا جس پر انہوں نے جواب میں بابر اعظم کا انتخاب کیا۔جنوبی افریقی کھلاڑی سے پوچھا گیا کہ آپ پاکستان کو ہرانا چاہیں گے یا بھارت کو جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت کو۔