• news

تقریر: مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ  میں توہین عدالت کی درخواست دائر


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔  درخواست میں رانا شاہد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں ورکر کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے ججوں پر الزامات لگائے ہیں۔ مریم نواز نے بغیر ثبوت تقریر میں ججوں کو سکینڈلائز کیا۔ مریم نواز کی تقریر سے پوری دنیا میں پاکستانی عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن