iفلسطین پر اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے او آئی سی کا اجلاس طلب
قاہرہ(این این آئی)فلسطین میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہونے کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم نے اپنا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس آج(منگل کو) منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجلاس حال ہی میں مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صہیونی فورسز کی جانب سے کھلی جارحیت میں 11 فلسطینیوں کو شہید اور 100 کو زخمی کرنے اور دیگر کارروائیوں کے تناظر میں طلب کیا جا رہا ہے۔یہ اجلاس ان مسلسل اسرائیلی جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور فلسطینی عوام کے لیے ضروری بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دینے کے لیے بلایا گیا۔ فلسطینیوں کو تحفظ دینے کے حوالے سے یہ اجلاس بین الاقوامی برادری کے ساتھ مربوط کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتا ہے۔
او آئی سی اجلاس طلب