کرونا:مزید 23نئے کیس،13مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (خبرنگار+این این آئی)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 23نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار480کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.51 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
کرونا