• news

فیصل آباد: غربت‘ مہنگائی سے  تنگ بے روزگار شخص کی خودکشی


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ شخص پھندے سے جھول گیا۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث شہریوں کی زندگی میں گھریلو جھگڑوں اور خود سوزی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تینتالیس سالہ نعیم خان ولد صدر محمد سکنہ گلی نمبر چھ رسول نگر غلام آباد نے اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
خودکشی

ای پیپر-دی نیشن