روس نے پولینڈ کو تیل کی سپلائی روک دی
وارسا(اے پی پی) روس نے پولینڈ کو دروزبا پائپ لائن سے تیل کی سپلائی روک دی ہے۔ یہ اقدام پولینڈ کی جانب سے یوکرین کو پہلے لیپرڈ ٹینک کی فراہمی کے ایک دن بعد اٹھایا گیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ کے تیل اور گیس کے سرکردہ ادارے پی کے این اورلن ( PKN Orlen )کے سی ای او ڈینیئل اوبجٹیک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ روس نے ڈرزبا پائپ لائن کے ذریعے پولینڈ کو تیل کی سپلائی روک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی صورت حال کے لیے مکمل طورپر تیار ہیں اور اس کی ریفائنری تک ترسیل مکمل طور پر سمندر کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف 10 فیصد خام مال روس سے آیا، اور ہم اسے دوسری سمتوں سے تیل سے بدل دیں گے۔یاد رہے کہ یہ اقدام پولینڈ کی جانب سے یوکرین کو پہلے لیپرڈ ٹینک کی فراہمی کے ایک دن بعد اٹھایا گیا ہے۔
روسی تیل سپلائی بند