• news

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


لاہور (سپیشل رپورٹر) نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ، قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ہونی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے حکومت راجہ ریاض سے مشاورت کر کے مرضی کا چئیرمین نیب لگانا چاہتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی عدالت میں چیلنج کی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پر فیصلہ ہونے تک نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کا عمل روکنے کا حکم دیا جائے۔
چیئرمین نیب
 

ای پیپر-دی نیشن