• news

ترکیہ میں پھر زلزلہ فیکٹری سمیت متعدد عمارتیں تباہ ایک شخص جاں بحق 110زخمی


انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ مختلف علاقے ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے ایک فیکٹری سمیت متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 110 زخمی ہو گئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صوبے مالاطیہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ شدت کے زلزلے کا مرکز صوبے مالاطیہ کے علاقے یشیلیورت میں زمین کی 6.96 کلومیٹر (4.32 میل) گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے 5.6 جھٹکے مالاطیہ سے جڑے دیگر 4 ہمسائیہ صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہناہے کہ فیکٹری کے ملبے سے ایک لاش نکالی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 32 کو زندہ نکالا گیا ہے اور 110 افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے طاقتور تھے کہ کئی عمارتیں ہلنے لگیں۔ ایک اندازے کے مطابق 10 سے زائد عمارتیں مکمل یا جزوی طورپر تباہ ہو گئیں جبکہ ایک فیکٹری بھی زمین بوس ہو گئی۔
ترکیہ پھر زلزلہ

ای پیپر-دی نیشن