ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا سے ہم آہنگ ہونا ہوگا: احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے یونیورسٹی آف انجینئرنگ نارووال کو جلد سب کیمپس سے ترقی دیکر باقاعدہ طور پر خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے منگل کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ‘ نارروال کی 10 سالہ تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ ترقی کیلئے ہمیں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا سے ہم آہنگ ہونا ہوگا جبکہ مصنوعی ذہانت نے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں مطلوبہ پیش رفت کے بغیر ہم بہت پیچھے رہ جائیںگے۔ وفاقی وزیر نے انجینئرنگ کے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
احسن اقبال