پی ایس ایل، دوسرے روز بھی بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
لاہور (نامہ نگار) شہر میں پی ایس ایل کرکٹ میچ کے باعث گزشتہ روز بھی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا بدترین جام رہا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹیموں کی سٹےڈےم آمدورفت کے بعد بھی ٹریفک کنٹرول نہیں ہو سکی اور ٹیموں کی آمد اور روانگی کے بعد بھی کئی گھنٹے ٹریفک کی روانگی متاثر رہی۔ فیروز پور روڈ، گلبرک مین بلیووارڈ، مسلم ٹاﺅن موڑ، وحدت روڈ، کینال روڈ ، جیل روڈ اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثرہوئی۔ پی ایس ایل میچ کے دوران ناقص منصوبہ بندی اور سٹیڈیم کے ارد گرد سڑکیں بند کرنے سے شہری ان علاقوں مےں سفر کرنے سے مفلوج ہو کر رہ گئے ہےں۔ سٹی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹیموں کی موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اےک ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہےں جبکہ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے 20 فورک لفٹرز، 3 بریک ڈاو¿نز بھی تعینات ہیں۔
پی ایس ایل، ٹریفک