پاکستان کا 34 رکنی وفد استنبول میں یوریشین ہائر ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کرے گا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 34 رکنی پاکستانی اعلیٰ تعلیمی وفد استنبول میں یوریشیا سمٹ میں پہلا پاکستانی پویلین قائم کرنے، ترکی کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کرنے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کے لیے استنبول روانہ ہوگیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (ایپسپ) اور کامسٹیک کے زیراہتمام پاکستان کا 34 رکنی وفد استنبول میں یوریشین ہائر ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کرے گا۔ یوریشین سمٹ میں پہلی بار پاکستان پویلین قائم کیا جائے گا جس میں چھ معروف یونیورسٹیاں بوتھ قائم کریں گی اور دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے نمائندے مختلف تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور طلبائ و فیکلٹی کے تبادلے اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں کے بارے تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن، چیئرمین ایپسپ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک اور اویس رو¿ف، صدر ایپسپ پنجاب کر رہے ہیں۔
پاکستان پویلین