عمران پر حملہ، نئی جے آئی ٹی تشکیل کے خلاف کیس میں وکیل کو اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمران خان پر وزیر آباد حملے میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو اضافی دستاویزات ساتھ لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ وکیل درخواست گزارنے مو¿قف اپنایا کہ 23 فروری کو ایک اور جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بنائی گئی چوتھی جے آئی ٹی کو بھی چیلنج کرنا چاہتا ہوں۔
عمران خان حملہ کیس