• news

سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت 3 ملزموں کی ضمانت  منظور‘ 14 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر اور دو شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو 14 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ۔
 عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران مخالف امیدوار سے جھگڑا ہوا تھا پولیس نے سیاسی بنیادوں پر درخواست گزار کیخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مخالف امیدوار سے بعد ازاں صلح ہوگئی لیکن مقدمہ خارج نہیں کیا گیا ہے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت خارج کردی ہے ۔پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے ۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرکے گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔
شبیر گجر ضمانت

ای پیپر-دی نیشن