• news

بچوں کے حقوق ، فلاح وبہبود کیلئے چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئربیورو بہترین کردار ادا کر رہا ہے:سارہ احمد


لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ادارے کی بروقت بے آسرا بچوں کی تعلیم اور دیکھ بھال میں نمایاں مدد ملی ہے۔ ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو ذوالفقار احمد بھون سے اپنے دفتر میں ملاقات میںچیئرپرسن سارہ احمد نے ذوالفقار احمد بھون کو ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ ملاقات میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیااور مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن