منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن :ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ و لیب ، فری ڈسپنسری کا انعقاد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ و لیب اور فری ڈسپنسری کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایک روزہ موبائل ہسپتال و میڈیکل کیمپ میں340 افرادکے مکمل طبی معائنہ کے بعد انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں 2سو سے زائد افراد کا بلڈ شوگر ٹیسٹ،بلڈگروپنگ،ہیپاٹائٹس اے ،بی اور ٹائیفائیڈ کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح چوہدری امجد حسین اور رانا عتیق الرحمان، محمد ریاض عثمانی و دیگر رہنمائوں نے کیا۔