موجودہ نظام کے ہاتھوں عوام ، ادارے بے تو قیر ہو رہے ہیں:ریحان مقبول
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ اس نظام کے ہاتھوں عوام اور ادارے بے تو قیر ہو رہے ہیں۔ہر طرف مایوسی،بے یقینی کے سائے ہیں۔عوام غربت اور بے روزگاری سے مر رہے ہیں۔ وڈیروں کی نجی جیلوں میں غریب شہری قتل کئے جا رہے ہیں۔کمزور کو سستی خوراک،انصاف اور تحفظ دینے والا کوئی نظر نہیں آرہا۔کیا کسی حادثے کا انتظار کیا جا رہا ہے؟۔