• news

بروقت درست اطلاعات کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلقات عامہ کوڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ


 لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے ڈیجیٹلائز کرنے کے عمل کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی زیرِ صدارت ڈی جی پی آر آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری انفارمیشن وکلچر علی نواز ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن فرحت جبیں، ڈی جی پی آر روبینہ افضل و دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر عامر میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک بروقت درست اطلاعات کی فراہمی کیلئے ڈی جی پی آر آفس کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جلد پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ڈی جی پی آر کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ ڈی جی پی آر کے شعبہ اشتہارات و شعبہ پریس لاز کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور محکمہ کیلئے پی آر مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ آفیسرز کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل پورٹل تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ ایس پی ایل اور آئی پی ایل اشتہارات کے ریلیز آرڈرز 24 گھنٹے میں پورٹل پر اپڈیٹ کئے جائیں جبکہ پرنٹ میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر حکومتی پالیسی کی تشہیر کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ فرائض میں غفلت اور سستی قابل برداشت نہیں، کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن