• news

سموگ کی روک تھام کیلئے چیف سیکرٹری کا اجلاس،ماحولیاتی آلودگی کیخلاف اقدامات کا حکم


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب نے سموگ کی روک تھام کیلئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدرت کرتے ہوئے کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ماحولیات، صنعت،زراعت، بلدیات کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ کارروائی میں انتظامیہ کی معاونت کیلئے آئی جی پنجاب نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں اوربہتر کوارڈینیشن فوکل پرسن مقر ر کر دیاہے۔ کوڑا کرکٹ جلانے اورماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اورگاڑیوں کیخلاف کارروائی جار ی رکھی جائے۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ سٹیل ملوں اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔ تمام متعلقہ محکمے سموگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں۔ پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن