مریم نواز نے اپنی ناکام جلسی میں جھوٹ بولنے کے ریکارڈ بنائے :عاطف چودھری
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما عاطف چودھری نے جو ہر ٹاون کی مختلف یونین کونسل کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ناکام جلسی میں جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ بنائے۔ انہیں شرم آنی چاہیے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ بگڑی ہوئی ملکہ مختلف شہروں میں سیر و تفریح اور فوٹو سیشن کروا رہی ہیں۔ مریم نواز عدلیہ پر دباؤ ڈال کر اپنے مرضی کے فیصلے حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ عدلیہ اور ججز کی بلیک میلنگ کرنے اور نہ ہی کسی قسم کا پریشر ڈالنے کی اجازت دیں گے۔