• news

جام پور کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے حکمران ٹولے کی نیند اڑ چکی:رانا تنویر


لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا محمد تنویر نے کہا کہ جام پور کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی سے حکمران ٹولے اور ان کے حواریوں کے رات کی نیند اڑ چکی ہیں۔ بدترین شکست کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ مریم  صفدر اور بلاول زرداری کے بیانات کا اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔ سپریم کورٹ میں اہم مقدمات زیر سماعت ہیں۔ بگڑی ملکہ کے بعد بلاول زرداری بھی عدلیہ اور ججز کے خلاف منظم اور گھناؤنی مہم میں شامل ہوچکے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن