• news

کوٹ ادو پاور کمپنی :مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 43فیصد کی کمی 


اسلام آباد(اے پی پی)کوٹ ادو پاور کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک یکسچینج میں جمع کرائے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں کوٹ ادو پاور کمپنی کو 3.186 ارب روپے کابعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 43 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدمیں کوٹ ادو پاور کمپنی 5.60 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.62 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشگتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.37 روپے تھی۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 1.076 ارب روپے کابعد از ٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68 فیصد کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن