• news

پرسنل لونز کے اجرا میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.2فیصد کی نمو ریکارڈ


اسلام آباد(اے پی پی) بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی  ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق جنوری میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد میں 254 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 4.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں پرسنل لون کی مد میں 244 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔
دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں پرسنل لونز کی مدت میں 252 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جنوری میں بڑھ کر 254 ارب روپے ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن