• news

الیکشن ہیلز پی ایس ایل کیلئے دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 8میں آج آرام کا دن ہے۔ کل ایک میچ کھیلا جائےگا۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی میں مد مقابل ہونگی ۔ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ دو مارچ کو بھی ایک میچ کھیلا جائےگا۔ لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ میچ رات سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔ انگلینڈ کے کرکٹر الیکس ہیلز بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔الیکس ہیلز آئی ایل ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل معاہدوں کے باعث دستبردار ہوئے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا ہے کہ الیکس ہیلز کیلئے اب بھی دروازے کھلے ہیں ۔ ہم نے الیکس ہیلز کے ساتھ بات کی تھی ان کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شاندار رہا۔جب ہم ورلڈ کپ 2023 ءکے سکواڈ کیلئے بیٹھیں گے تو کسی سے رنجش نہیں رکھیں گے، ہم نے موقع دیا لیکن سمجھتے ہیں کہ کچھ دوسرے معاملات بھی حائل ہوتے ہیں۔ اگر کوئی فارم میں ہے اور بھارت میں ہمارے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے تو ہم اس کو لیں گے۔واضح رہے کہ الیکس ہیلز کو 2019ءکے ورلڈ کپ سے قبل سکواڈ سے نکال دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن