• news

ایک شخص آئین اور عدالتی نظام پر حملہ آور ہے ، کوئی نوٹس نہیں : مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ججوں کو گالی، دھمکی، عدالتوں پہ حملہ، جوڈیشل کمپلکس کی توڑ پھوڑ کیوں؟۔ آخر کیوں۔ کیونکہ فارن فنڈڈ گھڑی چور کے پاس کوئی جواب نہیں۔ گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب عدالتیں پیشی کے لئے منتوں پہ اتر آئیں گی، تاریخ پہ تاریخ دیں گی تو ایسا تو گا۔ ایک شخص آئین اور عدالتی نظام پر حملہ آور ہے، کوئی نوٹس نہیں۔ مریم اورنگزیب نے عدالت کے باہر صحافیوں سے پولیس کی بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ کہا کہ پی ٹی آئی اور پولیس کا صحافیوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ صحافیوں سے معذرت کرتی ہوں، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے معاملے پر بات کی ہے۔ وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ صحافیوں سے اس واقعہ پر معذرت کی جائے۔ وزیر داخلہ کارروائی کریں کہ پولیس تماشائی کیوں بنی رہی؟۔ 

ای پیپر-دی نیشن