• news

ساہیوال میں پی ٹی آئی کے 125 کارکنوں نے گرفتاری دیدی پر امن احتجاج پر عمران کی مبارکباد 


ساہیوال؍ سرگودھا ؍ لودھراں (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کے مقامی قائدین سمیت 125سے زائد کارکنان گرفتاریوں کیلئے پیش، کارکنوں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی قائدین رائے حسن نواز خان، رائے مرتضیٰ اقبال، چوہدری آصف علی، شیخ شاہد حمید، چوہدری نوریز شکور، رانا آفتاب احمد، شیخ محمد چوہان سمیت ودیگر کی قیادت میں جلوس کی شکل میںڈی پی او چوک پہنچے جہاں رائے حسن نواز ودیگر نے کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا۔ بعدازاں انہوں نے پولیس کو گرفتار یوں کیلئے پیش کیا اور پولیس نے میجر (ر) غلام سرور، رائے مرتضیٰ اقبال، چوہدری آصف علی، رائے اقبال، مظفر شاہ کھگہ، چوہدری علی شکور، میاں انوار الحق رامے، میاں سجاد ناصر، احمد آفتاب، سید رضوان مظفر، ارشاد کاٹھیا، شبر مصطفی سمیت 125سے زائد کارکنوں کو گاڑیوں میں بٹھا لیا اور انہیں لے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ دریں اثناء  جیل بھروتحریک کی کال پر سرگودھا ضلع سے ضلعی صدر، سابق تحصیل ناظم، سابق صوبائی وزیر و سابق اراکین اسمبلی سمیت گرفتاریاں دینے والے 59 اسیران کو نظر بندی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل سے راجن پور جیل شفٹ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کے باہر اسیران کے حق میں نعرے بازی کرتے کارکنان نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں ضلع سرگودھا سے 59 اسیران ضلعی صدر انصر قبال ہرل، سابق تحصیل ناظم ملک شعیب اعوان، سابق صوبائی وزیر انصر مجید خان، سابق اراکین اسمبلی فیصل فاروق چیمہ، سردار غلام اصغر علی لائڑی، حسن انعام پراچہ، پیر بہاؤالحق شاہ، مہر محسن رضا، کارکنان صفدر اقبال خان، رائے سکندر حیات بھٹی، محمد عرفان، محمد ادریس، ارشاداللہ، مبارک علی، ذکاء  اللہ خان، محمد خواجہ خان، راؤ محمد سرور، چوہدری سہیل اختر، خالق داد، چوہدری ماجد احمد، خرم شہزاد، رانا احمد نواز، رانا شفیق، سجاد حیدر، افتخار احمد، شاہنواز، اسامہ شاہد، محمد فہد، نفیس احمد، محمد اعظم، ضیاء  الرحمن گوندل، رانا ارشد محمود، محمد حفیظ، علی حسن، رانا شبیر حسن، احسن اصکری، کامران سمور، میاں طارق یعقوب، امیر شہزاد، صاحب الحسن، دلداد انجم، نذیر احمد سوبھی، سید محمد رضا شاہ، کنول اختر، بابر عباس، محمد عدیل، صاحب خان، سید تصدق حسین، کنول اسمائیل، عبدالرحمن، ذوالفقار احمد، میاں امداد اللہ، بلال احمد، ذوالفقار احمد، ثناء اللہ، ضیغم عباس، طارق اقبال اور سجاد حسن کو مختلف تھانوں کی حوالات میں رات کے کھانا کے بعد ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پی ٹی آئی کے 75 کارکنوں اور متعدد رہنماوں کوگجرانوالا سے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں منتقل کردیا۔ جیل ذرائع کے مطابق گوجرانوالا سے گرفتاری دینے والے 6 سابق اراکین اسمبلی سمیت 75 کارکنوں کو گوجرانوالا سے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں منتقل کر دیا گیا ہے۔ لودھراں جیل منتقل کیے جانے والے گرفتار رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر نذر گوندل، سابق ایم این اے عمران اللہ، سابق ایم پی اے ظفر اللہ چیمہ، سابق ایم پی اے طاھر محمود ہندلی، سابق ایم پی اے وسیم افضل چن اور سابق ایم پی اے طارق ساہی اور دیگر 69کارکن شامل ہیں۔ دریں اثناء پی ٹی آئی ساہیوال کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاج پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن