• news

عمران کی سکیورٹی میں شامل اہلکار گاڑی سے گر کر زخمی ‘پولیس کا صحافیوں پر تشدد


اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی میں شامل اہلکار گاڑی سے نیچے گر کر زخمی ہو گئے۔ عمران خان کی سکیورٹی میں شامل اہلکاروں کی گاڑی سے نیچے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دوسری جانب ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنان نے میڈیا کو فوٹیجز بنانے سے روک دیا۔ ادھر پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کوریج کے موقع پر صحافیوں  پر تشدد کیا اور داخلے سے روک دیا۔ پولیس نے سینئر صحافی ثاقب بشیر اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صحافیوں نے ہائیکورٹ کی کوریج کا بائیکاٹ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن