• news

عمران کے واپس آنے پر زمان پارک کی سکیورٹی دوبارہ سخت کر دی گئی  


لاہور (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم عمران خان کے اسلام آباد  سے  واپس  زمان پارک آنے پر دوبارہ سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ عمران خان کے اسلام آباد جانے کے بعد ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے اضافی پولیس سکیورٹی ہٹا دی گئی تھی۔  پولیس کی جانب سے عمران خان کی سکیورٹی ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سکیورٹی پوزیشنیں سنبھال لیں۔ کیمپ اکھاڑنے پر کارکنوں اور ضلعی انتظامیہ میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔ عمران خان اسلام آباد عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ لاہور زمان پارک پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ضروری سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن