ڈاکوؤں، چوروں کی کارروائیاں جاری، متعدد شہری لٹ گئے
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پرایک شہری کو سر پر پسٹل کے بٹ مار کرزخمی کر دیا ہے۔ ڈیفنس سی، میں موٹر سائیکل سوار 3مسلح ڈاکوؤں نے پک اپ گاڑی میں سوار 7افراد رئیس، شفقات، نعمان، نواز، سلیم، اظہر شیرکو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ان سے ساڑھے 4لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت کرنے پر شیر محمد کو سر پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے ہنجروال میں اختر کے گھر گھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 13 ہزار زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مسلم ٹاؤن میںسلیم اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ روپے زیورات اور موبائل فون، نصیر آباد میں ارشد سے 3لاکھ اور موبائل فون، سبزہ زار میں شوکت سے ڈھائی لاکھ ر روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ارسلان سے ایک لاکھ41 ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں تنویر سے 48ہزار روپے اور موبائل فو ن، نواب ٹاؤن میں کاشف سے 22ہزار اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں امجد سے16ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں طارق سے4ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔ چوروں نے شاہدرہ ٹاؤن میں صابر کے گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، زیورات اور دیگر سامان۔ برکی، شاہدرہ اور چوہنگ کے علاقوں سے 3 گاڑیاں، نواں کوٹ سے رکشہ جبکہ بادامی باغ، ریس کورس، مزنگ، سمن آباد، اقبال ٹاؤن، مزنگ، نشتر کالونی اور کاہنہ کے علاقوں سے7 موٹر سائیکلیںچوری کر لیں۔
ڈاکے