• news

چنیوٹ: شادیوں پر ڈھول بجانے، ناچ گانے والے 10 افراد کا اغوا، تاوان کا مطالبہ 


 چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم ملزموں نے شادیوں پر ڈانس، ڈھول، ناچ گانے بجانے والے دس افراد کو اغوا کیا۔ مقدمہ درج، تاوان کا مطالبہ  کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 130جھوک چوغطہ سے تعلق رکھنے والے عنصر علی شیخ ، شفقت شیخ ، بلال شیخ ، اسماعیل شیخ ، مشتاق مسلم شیخ، قمرعباس، طیب رحمان شیخ، نعمان موچی سکنہ رجوعہ چوک چنیوٹ، مظہر شیخ، محسن علی  سے رحیم  یار خان شادی کی تقریب کے لیے پہنچے تو وہاں نامعلوم ملزموں کے ہاتھوں اغوا ہو گئے، کچھ گھنٹے بعد دس رکنی گروپ کے موبائل بند ہو گئے۔ اغوا ہونے والوں میں نو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مغویوں کی رہائی کیلئے نامعلوم ملزمان نے بھاری رقم تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ نامعلوم ملزمان اور ورثاء کے مابین ہونے والی گفتگو کی آڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ اغوا ہونے والے ڈانس پارٹی کے افراد نے یو ٹیوب چینل اور ٹک ٹاک بھی بنا رکھی تھی۔ نامعلوم ملزمان نے واٹس اپ کال کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور فون پر شادی کی تقریب میں ڈانس، ڈھول بجانے کیلئے چھ ہزار روپے ایڈوانس بذریعہ ایزی پیسہ دے کر گروپ بھیجا اور بک کیا تھا۔
10 افراد اغواء

ای پیپر-دی نیشن