فیصل آباد‘ غربت کے باعث‘ نارنگ منڈی میں بیوی کو طلاق پر خودکشیاں
فیصل آباد، نارنگ منڈی (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) خیر پور ٹھٹھہ کا رہائشی بائیس سالہ انور روزگار کے سلسلے میں فیصل آباد آیا ہوا تھا اور ٹائر کمپنی میں ملازم تھا‘ کم تنخواہ اور مہنگائی سے انتہائی پریشان رہتا تھا۔ گزشتہ روز حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ نارنگ منڈی کے محلہ پیر بخاری کے رہائشی 36 سالہ آصف نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو ناچاکی کی وجہ سے طلاق دے دی، جس پر دلبرداشتہ ہوا اور زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خود کشیاں