اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت نااہلی کیس میں عمران کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے اضافی دستاویزات جمع کروانے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔ الیکشن کمیشن کو لکھا خط ریکارڈ پر رکھنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو لکھا خط ریکارڈ پر رکھنے کی اجازت دی جائے،الیکشن کمیشن کو لکھا ہے سات نشستوں پر حلف نہیں لوں گا، درخواستگزار نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کی 7نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن پیش کیا تھا، عمران خان نے رکن اسمبلی نہ ہونے پر کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے،درخواستگزار نے مزید7 نشستوں پر کامیابی کو جواز بنایا تھا،عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج کارجر بنچ میں ہو گی۔
نااہلی کیس