• news

پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کے خلاف  16ایم پی او کے تحت گوجرانوالہ میں مقدمے


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)  پو لیس نے ’’جیل بھروتحریک ‘‘ کے سلسلہ میں بغیر اجازت جلوس‘ امن عامہ میں خلل ڈالنے، ہلڑ بازی اور نعرے بازی کرنے پر پی ٹی آئی کے 12کارکنوں کے خلاف  16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ 
سیٹلائٹ ٹائون پو لیس نے سب انسپکٹر امجد ناصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے کہ ایف آئی آر کا متن ہے کہ پولیس اہلکار سنٹرل جیل کے باہر موجود تھے کہ اسی دوران گروہ جیل کی طرف آتے ہوئے ہلڑ بازی اور نعرے بازی کر تے رہے، ہلڑ بازی اور نعرے بازی کر کے عوام الناس کی جان و مال کو خطرے میں ڈال کر امن عامہ میں خلل ڈال کر ارتکاب جرم 16ایم پی او کیا ہے جس پر پولیس نے سعید احمد بھلی، شمس پرویز، عمران عباس، عمیر، محمد زمان، منیب احمد، افضل خان، رائے عون عباس، فرحان ظفر، اعجاز احمد، محمد عمران اور علی حسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
 16ایم پی او

ای پیپر-دی نیشن