• news

کرونا : مزید 23نئے کیس 13مریضوں  کی حالت تشویشناک 


اسلام آباد (خبر نگار+اے پی پی) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 23نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں  سے 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل  کو  این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران3ہزار205کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں  کرونا ٹیسٹ کی  مثبت شرح 0.72فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 
کرونا 

ای پیپر-دی نیشن