امریکہ یمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 40 کروڑ ڈالر امداد دے گا
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا نے یمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 40 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یمن کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مہیا کی جانے والی امداد کی مالیت پانچ ارب 40کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکا نے جنیوا میں منعقدہ یمن ڈونرزکانفرنس کے موقع پر اس امداد کا وعدہ تھا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یمن میں لاکھوں افراد دنیا کے بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں۔ ان کے مصائب کو کم کرنے کے لیے امریکا کا عزم پختہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد شراکت داروں کو یمن کے سب سے کمزور لوگوں کو زندگی بچانے کی اشیاء اور ادویہ مہیا کرنے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے تمام عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی اپیل کے مطابق درکار 4.3 ارب ڈالر جمع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
امریکی امداد