• news

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست، ہمارے پاس اختیار سماعت کیسے ہے: ہائیکورٹ 



لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر آج مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اس عدالت کے پاس سماعت کا اختیار کیسے ہے؟۔ یہ تو سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق  ہے تو آپ وہاں جائیں۔ درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کیخلاف توہین آمیز جملے جلسے میں ادا کئے گئے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ قانون بتا دیں کس قانون کے تحت حکم جاری کروں۔ درخواست گزار نے کہا کہ میں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، اسی قانون کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے۔
 دلائل طلب

ای پیپر-دی نیشن