• news

پا کستانی نو جوان بہتر مستقبل کی تلا ش میں دیا ر غیر جا نے کیلئے ـ"ڈنکی ـ"  لگا تے ہیں



اسلا م آبا د (رپو رٹ : فر حا ن علی )پا کستانی نو جوان بہتر مستقبل کی تلا ش میں دیا ر غیر جا نے کیلئے ـ"ڈنکی ـ"  لگا تے ہیں یہ نو جوان بلو چستان سے ایران اور پھر تر کی جا تے ہیں۔رپو رٹ کے مطا بق گز شتہ سا لو ں کے دوران پا کستا نیو ں کی سب سے زیا دہ  تعداد گجرات ، دوسرے نمبر پر منڈ ی بہا ئوالد ین جبکہ تیسر ے نمبر پر جہلم سے ڈنکی لگا کر یو رپ جا نے والے شامل ہیں ۔پا کستانی ملک کے مختلف شہر وں سے ڈنکی لگا نے کے لیے لیبیا، شام اور تر کی کا راستہ استعما ل کر تے ہوئے یو رپ پہنچتے ہیں ۔ گجرات ، منڈی بہا الدین ،جہلم سمیت ملک کے دیگر علا قوں سے بہتر مستقبل کی تلا ش میں یورپ ممالک  جا نے کیلئے بلو چستان سے ایران اور پھر تر کی پہنچتے ہیں جہا ں سے یو رپ داخلے کے لئے مواقع کی تلا ش میں رہتے ہیں جیسے ہی موقع ملتا ہے تو یونا ن میں داخل ہو جا تے ہیں وفا قی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطا بق پا کستانیو ں کو  ڈنکی کے ذریعے لے جانے والے انسانی سمگلروں کی تعداد تقر یبا 3ہزار ہے جو بیرون مما لک بھا گے ہو ئے ہیں ایف آئی اے نے ان پر مقدمات درج کر کے اشتہا ری قرار دے دیاہے۔
ڈنکی

ای پیپر-دی نیشن