• news

پولیس کا بیٹ رپورٹرزپر تشدد، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس


اسلام آباد (وقائع نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے بیٹ رپورٹرز کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر و انسپکٹر جنرل پولیس کو آج عدالت طلب کرلیاہے چیف جسٹس نے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کے احاطہ عدالت میں موجودگی کے باوجود واقعہ سرزد ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے منگل کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو عدالت کے اندر جانے سے روکا اور انہیں اندر جانے کی کوشش پر شدید زدوکوب کیا ۔    
تشدد/ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن