• news

  مسلمان شرک‘ بے حیائی کے کاموں  سے بچنے کی کوشش کریں: شبیر احمد 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کیا۔ انکاکہنا تھاتقویٰ یہ ہے کہ انسان شرک،کبیرہ گناہ اور بے حیائی کے کاموں سے بچے،تقویٰ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہو جاتا ہے کہ قرآنِ مجید میں دو سو چھتیس سے زائد آیات ایسی ہیں جن میں مختلف انداز میں تقویٰ ہی کا بیان ہے، اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی ہو جاتا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی انبیائے اکرام تشریف لائے، سب ہی نے اپنی اپنی امتوں کو تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن